آکسیجن بحران: کرناٹک میں آکسیجن کی کمی سے پھر 4 لوگوں کی موت
کرناٹک واقع کلبرگی کے افضل پور تعلقہ کے اسپتال میں منگل کو آکسیجن کی کمی سے کم از کم چار کورونا مریضوں کی مبینہ طور پر موت ہوگئی۔ اس سے قبل پیر کو 24 کورونا متاثرین کی جان چلی گئی تھی۔

کرناٹک کے کلبرگی ضلع واقع افضل پور تعلقہ میں ونٹیلیٹر پر رہے چار کووڈ مریضوں کی منگل کی صبح موت ہو گئی۔ اس کے پہلے پیر کو چامراج نگر میں آکسیجن کی کمی کے سبب 24 کورونا وائرس مریضوں کی مبینہ طور پر موت ہو چکی ہے۔ مہلوکین کے کنبہ کے مطابق وہ سبھی 70 سال سے اوپر کے تھے اور اتوار کی شام کو کووڈ سے متعلق پیچیدگیاں بڑھ گئی تھیں اور مبینہ طور پر آکسیجن کی کمی کے سبب موت ہو گئی تھی۔
حالانکہ ضلع افسران نے کہا کہ سبھی چار مریضوں میں کوموربٹیز کا مسئلہ تھا اور سنگین پیچیدگیوں کے سبب ان کی موت ہو گئی تھی۔ لیکن انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کلبرگی سے آکسیجن خریدنے میں تین سے چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی، جہاں آکسیجن جمع ہے۔ اس سے قبل کرناٹک حکومت نے پیر کو چامراج نگر ضلع کے چامراج نگر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں میڈیکل آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ کے سبب 24 کووڈ مریضوں کی افسوسناک موت کے بعد جانچ کا حکم دے چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔