کورونا وبا کا قہر جاری، نئے کیسز پھر 44 ہزار سے متجاوز

قومی دارالحکومت میں فعال معاملات کی تعداد 38501 ہوگئی ہے۔ یہاں 8621 متاثرہ افراد اپنی زندگی گنوا چکے ہیں، جبکہ اب تک 4.93 لاکھ مریض بازیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس / تصویر آئے اے این ایس
کورونا وائرس / تصویر آئے اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز کی کم و بیش تعداد کے درمیان پھر 44 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آنے سے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ بازیابی کی شرح جزوی کمی کے ساتھ 93.72 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44376 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 92.22 لاکھ ہوگئی ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ فعال معاملات میں 6079 اضافہ ہوا-

اس مدت کے دوران 37816 مریض صحت مند ہوئے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 8.64 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 481 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 134699 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.82 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.46 فیصد ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے دہلی میں ایک بھیانک شکل دکھائی اور پورے ملک میں سب سے زیادہ 6224 نئے کیسز سامنے آئے۔ مہاراشٹر اور کیرالہ بالترتیب 5439 اور 5420 نئے کیسوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ قومی دارالحکومت میں فعال معاملات کی تعداد 38501 ہوگئی ہے۔ یہاں 8621 متاثرہ افراد اپنی زندگی گنوا چکے ہیں، جبکہ اب تک 4.93 لاکھ مریض بازیاب ہوئے ہیں۔

کووڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں فعال کیسز 1323 سے بڑھ کر اب 84238 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں دوسرے دن کے دوران 30 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 46683 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 16.58 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن فعال معاملات بڑھ کر 64539 ہوگئے ہیں جبکہ 2095 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 96 کم ہوکر 24631 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11695 تک جا پہنچی ہے وہیں اب تک تقریباً 8.40 لاکھ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ اس دوران آندھرا پردیش میں فعال مریضوں کی تعداد میں 370 کی کمی ہونے سے یہ اب 13024 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 6956 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.43 لاکھ سے زیادہ افراد اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال معاملات بڑھ کر 23928 ہوگئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 7615 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال معاملات میں 370 کی کمی ہوئی ہے اور یہ تعداد گھٹ کر 11875 ہوگئی ہے۔ یہاں ابھی تک 11639 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 7.49 لاکھ سے زائد افراد اس انفیکشن سے صحت مند ہوچکے ہیں۔


اوڈیشہ میں فعال کیسز گھٹ کر 6226 ہوگئے ہیں اور 1671 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بازیاب مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز 10886 رہ گئے ہیں اور 1441 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 253 لاکھ سے زیادہ مریض بازیاب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز میں 150 کی کمی کے بعد یہ تعداد 24880 ہوگئی ہے اور 8121 افراد مرچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں فعال کیسوں کی تعداد 6834 ہے اور اس انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 1.36 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک 4653 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


مدھیہ پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد 643 کے اضافے کے ساتھ 12979 ہوگئی ہے اور اب تک 1.80 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3183 افراد اس بیماری سے مرچکے ہیں۔ گجرات میں 14044 فعال کیسز ہیں اور 3892 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 1.82 لاکھ افراد اس بیماری سے بازیاب بھی ہوئے ہیں۔ بہار میں 4897 فعال معاملات ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1233 افراد نے اپنی جان گنوائی ہے اور 2.24 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔

کورونا وبا سے اب تک چھتیس گڑھ میں 2767، ہریانہ میں 2249، راجستھان میں 2200، جموں وکشمیر میں 1651، اتراکھنڈ میں 1173، آّسام میں 976، جھارکھنڈ میں 956، گوا میں 679، پوڈوچیری میں 609، تریپورہ میں 370، ہماچل پردیش میں 572، چندی گڑھ میں 265، منی پور میں 240، میگھالیہ میں 110، لداخ میں 105، سکم میں 102، انڈمان اور نکوبار جزیرے میں 61، ناگالینڈ میں 61، اروناچل پردیش میں 49 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افرادکی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔