مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کو لے کر پارلیمنٹ میں حزب مخالف کا احتجاج، کانگریس نے پوچھا ’مودی جی اتنا خوفزدہ کیوں؟‘

کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ 5 اگست کو بے روزگاری، مہنگائی، جی ایس ٹی کو لے کر تحریک چلائی جائے گی اور مہنگائی کے ایشو کو اٹھانے کے لیے کانگریس کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کل راشٹرپتی بھون تک مارچ کریں گے۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ
user

قومی آوازبیورو

جانچ ایجنسیوں کے ’غلط استعمال‘، مہنگائی، بے روزگاری جیسے ایشوز پر حکومت کی خاموشی کو لے کر اپوزیشن میں غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک اپوزیشن کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ آج بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے مرکزی جانچ ایجنسی کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے خوب ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن کی طرف سے لگاتار ہو رہے ہنگامے کے سبب پارلیمنٹ کی کارروائی کو کل تک کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ کارروائی ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن نے مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

پارلیمنٹ کے باہر وجئے چوک پر کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر خوب حملہ کیا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ جمہوریت کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا جب پارلیمنٹ کا اجلاس چل رہا ہو اور کسی جانچ ایجنسی کے ذریعہ حزب مخالف لیڈر کو طلب کیا جاتا ہے۔ اگر ہمارے لیڈر کو طلب کرنا ہی تھا تو یہ صبح 11 بجے سے پہلے یا شام 5 بجے کے بعد کیا جا سکتا تھا۔ اس موقع پر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ سوال بھی پوچھا کہ ’’مودی جی اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟‘‘


دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ملک کے لوگوں کی تنخواہ تو بڑھی نہیں ہے، لیکن مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ کانگریس نے اعلان کیا کہ کل بے رزگاری، مہنگائی، جی ایس ٹی کو لے کر تحریک کریں گے اور مہنگائی کے ایشو کو اٹھانے کے لیے کانگریس کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کل راشٹرپتی بھون تک مارچ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔