بی جے پی کو گھیرنے کے لیے آج سے دو روزہ حزب اختلاف کی میٹنگ

بنگلورو میں آج سے شروع  ہونے والی حزب اختلاف کی میٹنگ کے حوالے سے تیاریاں ہو گئی ہیں۔ اس میں لوک سبھا انتخابات-2024 سے متعلق تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات-2024 سے پہلے، بی جے پی کے خلاف عظیم اتحاد بنانے کی کوششوں میں مصروف حزب اختلاف کی  دو  روزہ  اہم میٹنگ آج سے بنگلورو میں ہونے والی ہے۔ اس ملاقات میں کئی اہم مسائل اٹھائے جا سکتے ہیں۔

اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلورو کے تاج ویسٹ اینڈ ہوٹل میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں نئے نام، کوآرڈینیٹر، اپوزیشن گروپ کے تمام پروگراموں اور تحریکوں پر بات چیت کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن پارٹیاں سیٹوں کی تقسیم کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل اور ای وی ایم اور الیکشن کمیشن میں اصلاحات کے لیے خطوط سونپیں گی۔


مرکزی حکومت کو گھیرنے کی تیاری

ان پائنٹس کے علاوہ دہلی کے آرڈیننس، یو سی سی، مہنگائی، خارجہ پالیسی، بے روزگاری اور دیگر مسائل پر مودی حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر بھی بات ہونے کے امکان ہیں ۔خبروں کے مطابق  بنگلورو اجلاس کے لیے مدعو جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اسے مزید بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

لوک سبھا انتخابات سے پہلے این ڈی اے اور اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ہم خیال جماعتوں کو اپنے کیمپ میں لانے کی کوششیں بھی جارہی ہیں۔واضح رہے این ڈی اے کی ایک لمبے وقت کے بعد میٹنگ ہو رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے این ڈی اےکل یعنی  18 جولائی کو دہلی میں میٹنگ کر رہی ہے ۔


پہلی میٹنگ پٹنہ میں ہوئی تھی

واضح رہےاس سے قبل 23 جون کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کی میزبانی میں پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان میٹنگ ہوئی تھی۔ اس اجلاس میں 15 اپوزیشن جماعتوں نے حصہ لیا تھا۔ اس میٹنگ کا مقصد نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت کے خلاف لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک مضبوط اپوزیشن  محاذ تیار کرنا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔