لوک سبھا انتخاب 2024: اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے لیے نئی تاریخ کا اعلان، 18-17 جولائی کو بنگلورو میں لگے گا مجمع

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے ٹوئٹ کر میٹنگ کی نئی تاریخ سے متعلق جانکاری دی ہے، انھوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ملک سے نفرت پھیلانے والوں کو ہٹانے کا کام کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>اپوزیشن لیڈران</p></div>

اپوزیشن لیڈران

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب 2024 کی تیاریوں میں مصروف اپوزیشن پارٹیوں کی دوسری اہم میٹنگ سے متعلق جگہ اور تاریخ کا آج کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے اعلان کیا۔ پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی ہوئی پہلی میٹنگ کے بعد خبر سامنے آئی تھی کہ میٹنگ 12 جولائی کو ہوگی، پھر بعد میں 13 اور 14 جولائی کو میٹنگ کیے جانے کی خبریں گشت کر رہی تھیں، لیکن اب بتایا گیا ہے کہ میٹنگ 17 اور 18 جولائی کو بنگلورو میں ہوگی۔

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’پٹنہ میں ایک زبردست اور کامیاب اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد ہم اگلی میٹنگ 17 اور 18 جولائی 2023 کو بنگلورو میں منعقد کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ کانگریس لیڈر نے لکھا کہ ’’ہم فسطائی اور غیر جمہوری قوتوں کو شکست دینے کے اپنے غیر متزلزل عزم پر ثابت قدم ہیں اور ملک کو آگے لے جانے کا جرأت مندانہ ویژن پیش کر رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔