بابا صاحب کے بتائے راستہ پر چل کر ہی ملک کامیابی کی طرف گامزن ہوسکتا ہے: محمود پراچہ

محمود پراچہ نے کہا کہ بابائے صاًحب نے جو راستہ دکھایا ہے جب تک ہم اس پر صحیح طریقے سے اور مضبوطی کے ساتھ نہیں چلیں گے اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہوں گے۔

محمود پراچہ، تصویر یو این آئی
محمود پراچہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بابا امبیڈکر کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے معروف وکیل محمود پراچہ نے کہا کہ آئین کے خالق ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے فلسفہ اور ان کے نظریہ کو اپنا کر ہی ملک صحیح معنوں میں ترقی کے راستے پر چل سکتا ہے یہ بات انہوں نے آج یہاں ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ایس سی، ایس ٹی، اوبی سی کے بارہویں یوم قیام کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے کہی۔

محمود پراچہ نے کہا کہ بابائے صاًحب نے جو راستہ دکھایا ہے جب تک ہم اس پر صحیح طریقے سے اور مضبوطی کے ساتھ نہیں چلیں گے اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ باباصاحب کے کامیابی کے فلسفے کو اپنی زندگی میں اتارنا ہوگا، جس میں تعلیم حاصل کرنے، متحد ہونے، جدو جہد کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج آئین کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور آئین کے محافظ خاموش تماشائی ہیں۔


ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ایس سی، ایس ٹی، اوبی سی کے جنرل سکریٹری امید سنگھ کھنگوال نے کہا کہ اس تنظیم کا مقصد ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے اور اس سلسلے میں ہم کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باباصاحب نے جو راستہ ہمیں دکھایا ہے ہم اس پر چل کر اپنے حقوق حاصل کریں گے اور حاصل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ایس سی، ایس ٹی، اوبی سی کی طرف سے محمود پراچہ کو بابائے قوم کا فوٹو ا ور مومنٹو پیش کیا گیا۔ اس تنظیم کا قیام 24 جولائی 2009 کو عمل میں آیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔