اتراکھنڈ الیکشن کے لیے آن لائن ووٹنگ پر غور، عدالت نے حکومت اور انتخابی کمیشن سے مانگا جواب

پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں بھی کورونا کا گراف تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاست کے سبھی 13 اضلاع میں 505 لوگ پازیٹو پائے گئے ہیں جس میں دہرادون میں 253 مریض ملے ہیں۔

اتراکھنڈ ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
اتراکھنڈ ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاست میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے کے ساتھ ہی اومیکرون کے کیسز ملنے پر اسمبلی انتخاب اور ریلیوں کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ عرضی پر سماعت کے بعد حکومت ہند اور انتخابی کمیشن سے پوچھا ہے کہ کیا انتخابی ریلیاں ورچوئلی اور ووٹنگ آن لائن ہو سکتی ہیں؟ نینی تال ہائی کورٹ نے 12 جنوری تک اس معاملے میں حکومت سے جواب دینے کو کہا ہے۔

دراصل اتراکھنڈ میں بھی کورونا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ اتراکھنڈ میں ایک دن میں 500 سے زائد نئے کورونا مریض ملے ہیں۔ انفیکشن کی رفتار تیزی سے بڑھنے کے سبب سرگرم مریضوں کی تعداد ایک ہزار کے پار ہو گئی ہے جب کہ 24 گھنٹے میں 119 متاثرہ مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 468 لوگ کورونا کے شکار ہو چکے ہیں۔


پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں بھی کورونا کا گراف تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاست کے سبھی 13 اضلاع میں 505 لوگ پازیٹو پائے گئے ہیں جس میں دہرادون میں 253 مریض ملے ہیں۔ ہریدوار میں 64، نینی تال میں 55، پوڑی میں 60، اودھم سنگھ نگر میں 37، باگیشور میں 9، الموڑا، چمولی و ٹیہری میں 5-5، چمپاوت میں 3، پتھورا گڑھ میں 6، اترکاشی میں 2، رودرپریاگ ضلع میں ایک کے متاثر ہونے کی خبر ملی ہے۔

حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں کسی بھی کورونا مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ 119 متاثرین نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کو شکست بھی دے دی ہے۔ انھیں ملا کر اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 628 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ متاثرین کے مقابلے میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد کم ہے، جس سے ریاست میں سرگرم مریضوں کی تعداد ایک ہزار پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔