آن لائن جوے، گیمنگ، سٹہ کی ویب سائٹوں اور ایپس پر روک لگائی جائے: جگن موہن ریڈی

روی شنکر پرساد کو ریڈی نے مکتوب میں لکھا کہ میں آپ سے مداخلت کی خواہش کرتا ہوں کہ وہ تمام انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والوں کو ہدایت دیں کہ وہ ایسی ویب سائٹس اور ایپس کو اے پی میں بلاک کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مرکزی وزیر الکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سروس خدمات فراہم کرنے والوں کو ہدایت دیں کہ وہ تمام آن لائن جوے، گیمنگ، سٹہ کی ویب سائٹس اور ایپس کو ریاست میں بلاک کر دیں۔

روی شنکر پرساد کو لکھے گئے ایک مکتوب میں وزیراعلی نے کہا کہ ان ویب سائٹس سے کئی سماجی بُرائیاں ہو رہی ہیں۔ اس کے نتیجہ میں نوجوان اپنے موبائل فون اور اپنے گھروں کے کمپیوٹرس کے ذریعہ سٹہ بازی کر رہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ ان میں رقم ہارنے کے نتیجہ میں لوگ اپنی رقومات سے محروم ہو رہے ہیں جس کے نتیجہ میں وہ خودکشی کر رہے ہیں۔


اس کے پیش نظر ریاست میں اے پی گیمنگ ایکٹ 1974میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ آن لائن گیمنگ، گیمبلنگ کو اے پی ترمیمی آرڈیننس 2020 کے ذریعہ جرم قرار دیا جا سکے۔ ریڈی نے اپنے مکتوب میں لکھا ”میں آپ سے مداخلت کی خواہش کرتا ہوں اور آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تمام انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والوں کو ہدایت دیں کہ وہ ایسی ویب سائٹس اور ایپس کو اے پی میں بلاک کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔