روہنی جیل میں ایک قیدی کورونا پازیٹو، 20 قیدی اور 5 جیل ملازمین کوارنٹائن

جیل افسر نے بتایا کہ آنتوں سے متعلق بیماری کی وجہ سے قیدی کو دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 11 مئی کو اس کا آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن والے دن ہی اس کا کووڈ-19 ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دارالحکومت کے روہنی جیل کے ایک قیدی کے کورونا انفیکشن سے متاثر پائے جانے کے بعد تقریباً 20 قیدیوں اور جیل کے پانچ ملازمین کو قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے۔ جیل کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ آنتوں سے متعلق بیماری کی وجہ سے قیدی کو 10 مئی کو دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 11 مئی کو اس کا آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن والے دن ہی اس کا کووڈ-19 ٹیسٹ کیا گیا تھا اور رپورٹ بدھ کو آئی ہے، جس میں وہ متاثر پایا گیا ہے۔ اس کے بعد روہنی جیل میں اس کے ساتھ رہ رہے تقریباً 20 قیدیوں اور پانچ ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

جیل افسر نے مزید بتایا کہ کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد قیدی کو لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ قیدی قتل اور لوٹ کے معاملے میں جیل میں بند ہے۔ تقریباً ایک سال پہلے ہی وہ روہنی جیل میں آیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس کے رابطے میں آنے والے سبھی قیدیوں کی جلد کورونا جانچ کرائی جائے گی اور تب تک سبھی کو الگ تھلگ رکھا جائےگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔