نیتی آیوگ میں ڈائریکٹر سطح کا افسر کورونا پازیٹو، پوری عمارت سیل، 10 ملازم کوارنٹائن

متاثر مریض کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آیوگ کے کچھ سینئر افسران سمیت تقریباً 10 ملازم از خود کوارنٹائن میں چلے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: نیتی آیوگ میں ڈائریکٹر سطح کے ایک افسر کو کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد نیتی آیوگ کی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے۔ نیتی آیوگ نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نیتی آیوگ میں ملازم اس افسر کے آج صبح نو بجے کورونا پازیٹو پائے جانے کی اطلاع ملی۔ جس کے سبب نیتی آیوگ کی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے اور وزارت صحت کی گائڈ لائنز کے مطابق عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ افسر کو کورونا پازیتو پائے جانے کے بعد کمیشن کی عمارت سیل کر دی گئی ہے اور پروٹوکول کے تحت سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔ فی الحال دو دن کے لئے دفتر بند رہے گا۔ متاثر مریض کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آیوگ کے کچھ سینئر افسران سمیت تقریباً دس ملازم از خود کوارنٹائن میں چلے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Apr 2020, 4:40 PM