مدھیہ پردیش: کانگریس کا ایک اور وعدہ پورا، چار اضلاع میں ٹیکسٹائل پارک کی تعمیر شروع

کانگریس حکمراں ریاست مدھیہ پردیش کے دھار کے موہنا، بھوپال کے اچارپورا،چھندواڑا کے لیہ گڈوا اور رتلام کے جاورا صنعتی علاقے میں نئے ٹیکسٹائل پارک بنانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی قیادت میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ کر رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب مدھیہ پردیش کے چار اضلاع میں نئے ٹیکسٹائل پارک بنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ ’’کانگریس اپنے منشور کے وعدے پورے کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ ریاست کے بھوپال، چھندواڑا، دھار اور رتلام ضلع میں نئے ٹیکسٹائل پارک بنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔‘‘

سرکاری ذرائع نے اس تعلق سے بتایا کہ ریاست کے دھار کے موہنا، بھوپال کے اچارپورا،چھندواڑا کے لیہ گڈوا اور رتلام کے جاورا صنعتی علاقے میں نئے ٹیکسٹائل پارک بنانے کا عمل شروع ہوا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی یہ ٹیکسٹائل پارکس بن کر تیار ہو جائیں گے جو ریاست میں نہ صرف روزگار کے مواقع مہیا کرائے گا بلکہ مدھیہ پردیش کی ترقی میں بھی خاطر خواہ معاون ثابت ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کےوزیر اعلیٰ بننے کے بعد سے ہی انتخابی منشور کو سامنے رکھتے ہوئے وعدہ پورا کرنے کا عمل شروع کر دیا تھا۔ اس کے تحت سب سے پہلے انھوں نے کسانوں سے قرض معاف کرنے کا وعدہ پورا کیا جس سے کسانوں میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ٹیکسٹائل پارکس کی تعمیر شروع ہونے کے بعد بھی ریاست کے لوگوں میں خوشی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */