حزب اختلاف کی 26 جماعتوں کے اجلاس کا دوسرا دن، شرکت کے لیے پہنچے شرد پوار

حزب اختلاف کی جماعتوں کے بنگلور میں جاری اجلاس کا آج دوسرا دن ہے۔ اجلاس کے پہلے دن پیر کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا تھا

<div class="paragraphs"><p>اپوزیشن کا اجلاس / ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

اپوزیشن کا اجلاس / ٹوئٹر / @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: حزب اختلاف کی جماعتوں کے بنگلور میں جاری اجلاس کا آج دوسرا دن ہے۔ اجلاس کے پہلے دن پیر کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس سے پہلے جون میں نتیش کمار کی دعوت پر پٹنہ میں اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جس میں 15 جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی تھی۔

کانگریس کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں 26 پارٹیوں کے لیڈر پہنچ چکے ہیں۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار اجلاس کے دوسرے دن منگل کو بنگلورو پہنچے۔ اپوزیشن جماعتوں کا یہ اجلاس 11 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس میں 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اجلاس کے لیے 6 ایجنڈے رکھے گئے ہیں، جن پر بات چیت کی جائے گی۔


دریں اثنا، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت تمام لیڈران نے کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لییڈر اومن چانڈی کو خراج عقیدت پیش کیا، جن کا آج صبح انتقال ہو گیا۔

گزشتہ روز اجلاس کے پہلے دن مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے بنگلورو میں جاری میٹنگ سے قبل یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

کرناٹک کے سی ایم سدارامیا نے پیر کے روز تمام لیڈروں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔ اجلاس میں کانگریس، ٹی ایم سی، شیوسینا (ادھو دھڑا)، این سی پی (شرد پوار دھڑا)، سی پی آئی، سی پی آئی ایم، جے ڈی یو، ڈی ایم کے، عام آدمی پارٹی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، آر جے ڈی، سماج وادی پارٹی، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، آر ایل ڈی، سی پی آئی (ایم ایل) ، انڈین یونین مسلم لیگ، کیرالہ کانگریس (ایم)، مانیتھاینا مکل کاچی (ایم ایم کے)، ایم ڈی ایم کے، وی سی کے، آر ایس پی، کیرالہ کانگریس، کے ایم ڈی کے، اے آئی ایف بی، اپنا دل کامراوادی جماعتوں نے حصہ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔