رام محبت اور ہمدردی کی علامت ہیں، نفرت اور ظلم کی نہیں: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھگوان رام کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مریادا پرشوتم بھگوان رام اعلیٰ انسانی اقدار کی علامت ہیں۔ وہ ہمارے من کی گہرائیوں میں بسی انسانیت کا بنیادی جذبہ ہیں۔“

راہل گاندھی، تصویر سوشل میڈیا
راہل گاندھی، تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اس پوجا میں یو پی کی گورنر آنندی بین پٹیل اور یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ موجود رہے۔ اس موقع پر ایودھیا کو بہت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور دیوالی جیسا ماحول ہے۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھگوان رام کو یاد کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ "مریادا پرشوتم بھگوان رام اعلیٰ انسانی اقدار کی علامت ہیں۔ وہ ہمارے من کی گہرائیوں میں بسی انسانیت کا بنیادی جذبہ ہیں۔"

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں رام کی خوبیوں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ نفرت اور ظلم کی علامت نہیں ہیں۔ ٹوئٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ:

"رام پریم ہیں

وہ کبھی نفرت میں ظاہر نہیں ہو سکتے

رام ہمدردی ہیں

وہ کبھی ظلم میں ظاہر نہیں ہو سکتے

رام انصاف ہیں

وہ کبھی ناانصافی میں ظاہر نہیں ہو سکتے۔"


قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے کئی لیڈروں نے آج ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے منعقد بھومی پوجن کو لے کر اپنی مبارکبادیاں پیش کی تھیں۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کر کہا تھا کہ "رام مندر کے بھومی پوجن کے لیے مبارکباد۔ امید ہے کہ آج کا پروگرام بھائی چارے اور قومی اتحاد کی طرف بڑھائے گا۔ جے سیا رام۔" دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر امید ظاہر کی کہ ایودھیا کی تقریب قومی اتحاد، بھائی چارہ اور ثقافتی میل-ملاپ کا موقع ثابت ہوگی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور دنیا بھر میں رامائن نے ہر دماغ پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے اور بھگوان رام کی کہانی انسانیت کو جوڑنے کے لیے ایک ترغیب کی طرح ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Aug 2020, 2:58 PM