21 مئی کو ’اے ایم پی‘ کی جانب سے ہندوستان کے 100 شہروں میں روزگار میلہ ہوگا منعقد: فاروق صدیقی

18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان جو دسویں جماعت سے فارغ ہو چکے ہیں وہ اس روزگار میلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

بذریعہ محمد تسلیم
بذریعہ محمد تسلیم
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) کی جانب سے 21 مئی 2022 بروز ہفتہ ملک کے 100 شہروں میں روزگار میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بابت اے ایم پی کے این جی او کنیکٹ کے سربراہ فاروق صدیقی نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) گزشتہ 14 سالوں سے ملک کے مختلف شہروں میں ایسے روزگار میلہ کا انعقاد کامیابی سے کر رہی ہے۔

رواں سال اے ایم پی اپنی تعاون شدہ سماجی تنظیموں اور مختلف تعلیمی اداروں کے اشتراک سے ملک بھر کے 100 سے زائد شہروں میں ایک ساتھ میگا روزگار میلہ کا انعقاد آئندہ 21 مئی 2022 کو کرنے جا رہا ہے جس سے ہزاروں نوجوان مستفید ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں اس روزگار میلہ کا انعقاد جامعہ ہمدرد اور بی ای بی کے مشترکہ تعاون سے جامعہ ہمدرد کیمپس دہلی میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ان تینوں تنظیموں نے دسمبر 2021 میں پہلے ہی ایک اور سپر ہٹ میگا روزگار میلہ کا انعقاد کیا تھا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی تھی۔

21 مئی کو ’اے ایم پی‘ کی جانب سے ہندوستان کے 100 شہروں میں روزگار میلہ ہوگا منعقد: فاروق صدیقی

فاروق صدیقی نے بتایا کہ اس ملک گیر روزگار میلہ میں طلبہ جو اپنی گریجویشن یا بورڈ کے دیگر امتحانات مکمل کر رہے ہیں اور اپنے خاندان کی مدد کے لیے نوکری کرنے کے خواہشمند ہیں، اے ایم پی نے اپنے وژن اور مشن کے مطابق ایسے طلبہ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینکنگ اور فنانس، ٹیلی کمیونیکیشن، ریٹیل، فیشن، فیسیلٹیز مینجمنٹ، سیکورٹی اور بہت سے دوسرے شعبوں کے سرفہرست کارپوریٹ گھرانے روزگار میلہ میں حصہ لیں گے اور ان کی اہلیت یا تجربے کی بنیاد پر موزوں امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان جو دسویں جماعت سے فارغ ہو چکے ہیں وہ اس روزگار میلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔