یروشلم پر ہندوستانی موقف کا محبوبہ اور عمر کی طرف سے استقبال

<p>اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا حالیہ فیصلہ ’باطل‘ ہے اور اسے واپس لیا جائے۔</p>

<p>سوشل میڈیا</p>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد جس میں امریکہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے، کے حق میں ووٹ دینے کے ہندوستانی اقدام پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی اقدام کو غیرمتوقع قرار دیا ہے۔ مفتی نے جمعہ کی صبح مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ’’یہ دیکھ کر بڑا فخر ہوا کہ ہندوستان نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ میں ووٹ دیا۔ اس ووٹ نے فلسطین کی حمایت سے متعلق ہمارے موقف کو مزید مضبوط کیا‘‘۔

سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدرعمرعبداللہ نے بھارتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’میں نے صبح کے وقت اسے ناممکن قرار دیا تھا۔ 35 ممالک کی طرح غیرحاضر نہ رہنے کے وزارت خارجہ کے اقدام کی سراہنا کرتا ہوں۔ ٹرمپ کے خطرے کو شاندار طریقے سے الٹا دیا گیا ہے‘‘۔ اس سے قبل عمر عبداللہ نے صحافی سوہاسنی حیدر کے ٹوئٹ کہ ’’یروشلم کے معاملے پر ہندوستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج حقیقی ٹیسٹ ہے‘‘ کے ردعمل میں لکھا تھا ’’میرا ماننا ہے کہ ہندوستان سردرد سے بچنے کے لئے ووٹنگ میں حصہ لینے سے دور رہے گا۔ وہ آسان اور محفوظ آپشن کا استعمال کرے گا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرار داد کے حق میں ہندوستان سمیت 128 ممالک نے ووٹ دیا ہے۔ 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ محض 9 ممالک نے اس قرارداد کی مخالف کی۔

مذکورہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا حالیہ فیصلہ ’باطل‘ ہے اور اسے واپس لیا جائے۔ امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے والے ممالک کی مالی مدد بند کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔