ایوان کی کارروائی بلاتعطل چلانے کے لیے اوم برلا کا مقننہ کے پریزائیڈنگ افسران سے اپیل

اوم برلا نے کہا کہ تمام پریزائیڈنگ افسران کو اپنے اپنے ایوانوں میں غیرجانبدار رہنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ بلا روک ٹوک بات چیت ہوسکے، قانون بناتے وقت بھی نتیجہ خیز گفتگو ہونی چاہیے۔

اوم برلا، تصویر یو این آئی
اوم برلا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو ملک کے قانون ساز اداروں کے پریزائیڈنگ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ایوانوں میں جہاں سطحی بات چیت ہو غیرجانب داری کے ساتھ اور بلا تعطل کارروائی کرنے کی کوشش کریں۔ اوم برلا نے یہ بات ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے اسپیکروں اور قانون ساز کونسل کے اسپیکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پریزائیڈنگ افسروں کی کانفرنس میں آئے تھے۔

لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ملک کے اندر ہمیں اپنی پارلیمانی جمہوری نظام کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں کرنی ہو گی۔ تمام پریزائیڈنگ افسران کو اپنے اپنے ایوانوں میں غیر جانبدار رہنے کی کوشش کرنی چاہیے اور بلا روک ٹوک بات چیت ہو اور اس کی ایک سطح ہونی چاہیے۔ قانون بناتے وقت بھی نتیجہ خیز گفتگو ہونی چاہیے۔


میٹنگ میں کینیڈا میں ہونے والی دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ میٹنگ میں ریاستی اور قومی مسائل کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں ہونے والی نئی تبدیلیوں سے دنیا کو واقف کرایا جانا چاہیے۔

اس سے قبل اجلاس میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے بارے میں ایک ویڈیو دکھائی گئی۔ لوک سبھا اسپیکر کی افتتاحی تقریر کے بعد میٹنگ میں مقننہ سے متعلق مسائل، انحراف مخالف قانون، قواعد و ضوابط میں یکسانیت، ایوانوں میں شائستگی اور نظم و ضبط اور مقننہ میں عوامی شراکت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */