تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل سے متجاوز، پھر بھی 16 ویں روز تیل مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر پر برقرار رہا۔

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ہونے کے باوجود ملک میں پیر کے روز پٹرول کی قیمتیں مسلسل 16 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر پر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تاہم بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے۔ امریکہ کے تیل ذخائرمیں کمی آنے کے بعد سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے۔


آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل

دہلی ——— 101.84 ——89.87

ممبئی———107.83 ——97.45

چینئی ——— 102.49—— 94.39

کولکاتہ —— 102.08 —— 93.02

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔