اڈیشہ ٹرین حادثہ: ریلوے نے کسی عملہ کے لاپتہ یا فرار ہونے سے کیا انکار، خبروں کو بتایا غلط

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے نے کہا کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریلوے کا ایک ملازم لاپتہ یا مفرور ہے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ریلوے کے تمام ملازمین سی بی آئی اور سی آر ایس تحقیقات کا حصہ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>بالاسور ٹرین حادثہ / یو این آئی</p></div>

بالاسور ٹرین حادثہ / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

اڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثے کی سی بی آئی جانچ کے دوران ریلوے ملازم کے لاپتہ ہونے کی خبروں کو ریلوے نے غلط قرار دیا ہے۔ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے (SER) نے منگل کو واضح کیا کہ اس کا کوئی بھی ملازم لاپتہ یا مفرور نہیں ہے اور سبھی اڈیشہ میں ہوئے ٹرین حادثے کی تحقیقات میں سی بی آئی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریلوے کا ایک ملازم لاپتہ یا مفرور ہے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ریلوے کے تمام ملازمین سی بی آئی اور سی آر ایس تحقیقات کا حصہ ہیں۔ کوئی ملازم لاپتہ یا مفرور نہیں ہے۔


سی بی آئی نے پیر کو جونیئر انجینئر (سگنل) کے کرائے کے مکان کو سیل کر دیا تھا کیونکہ گھر میں کوئی نہیں تھا۔ 2 جون کی شام کو پیش آنے والے ٹرپل ٹرین حادثے میں کم از کم 292 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دریں اثناء ریلوے کے وزیر اشونی وشنو بہناگا میں مقامی لوگوں سے ملنے والے ہیں جنہوں نے ابتدائی طور پر بچاؤ آپریشن شروع کیا اور کئی جانیں بچائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔