اب مہنگی ہو سکتی ہے ’ای ایم آئی‘، ایس بی آئی کے بعد ایکسس بینک نے بھی مہنگا کیا قرض

ایکسس بینک سے پہلے بینک آف بڑودہ نے 5 بیسس پوائنٹ اور ایس بی آئی نے 10 بیسس پوائنٹ ایم سی ایل آر بڑھایا ہے۔

ایکسس بینک
ایکسس بینک
user

قومی آوازبیورو

اگر آپ ’ای ایم آئی‘ پر ہوم لون، کار لون یا ایجوکیشن لون لینا چاہتے ہیں تو اب یہ آپ کو پہلے کے مقابلے مزید مہنگے مل سکتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ ملک کی سب سے بڑی سرکاری بینک ایس بی آئی کے بعد اب پرائیویٹ سیکٹر کے مشہور بینک ’ایکسس بینک‘ نے بھی قرض مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکسس بینک نے مارجینل کوسٹ آف لینڈنگ ریٹ یعنی ایم سی ایل آر میں 5 بیسس پوائنٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ 18 اپریل 2022 سے نافذ ہو گیا ہے۔

ایکسس بینک نے 18 اپریل سے اوور نائٹ اور ایک مہینے کے اے سی ایل آر کو 7.10 فیصد سے بڑھا کر 7.15 فیصد، تین مہینے کے اے سی ایل آر کو 7.20 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد کر دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، 6 مہینے کے ایم سی ایل آر کو 7.20 فیصد سے بڑھا کر 7.30 فیصد، ایک سال کے ایم ایل سی آر کو 7.30 سے بڑھا کر 7.35 فیصد، دو سال کے ایم سی ایل آر کو 7.40 فیصد سے بڑھا کر 7.45 فیصد، اور تین سال کے ایم سی ایل آر کو 7.45 فیصد سے بڑھا کر 7.50 فیصد کر دیا ہے۔


واضح رہے کہ آر بی آئی نے گزشتہ 8 اپریل کو قرض پالیسی کا جائزہ لینے کے بعد ریپو ریٹ میں کوئی بدلاؤ نہیں کیا تھا، لیکن بینک قرض مہنگا کیا جا رہا ہے۔ ایکسس بینک سے پہلے بینک آف بڑودہ نے 5 بیسس پوائنٹ اور ایس بی آئی نے 10 بیسس پوائنٹ ایم سی ایل آر بڑھایا ہے۔ ایم سی ایل آر میں اضافہ کے بعد موجودہ صارفین، جنھوں نے ان بینکوں سے قرض لیا ہوا ہے، ان کی قرض کی رسید تاریخ کے بعد ای ایم آئی مہنگی ہو جائے گی۔ آر بی آئی نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ یکم اپریل 2016 کے بعد لیا گیا سبھی قرض ایم سی ایل آر سے لنکڈ ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */