دیوبند میں امت شاہ کے پروگرام میں جمع بھیڑ پر بی جے پی کو نوٹس

دیوبند اسمبلی حلقے کے الیکشن افسر (آر او) دیپک کمار کی جانب سے اتوار کو کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دیوبند: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران ضلع سہارنپور کی دیوبند میں ہفتہ کو وزیر داخلہ امت شاہ کے عوامی رابطہ مہم کے دوران جمع ہوئی بھیڑ کی وجہ سے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے الزام میں ضلع پولیس انتظامیہ نے بی جے پی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

دیوبند اسمبلی حلقے کے الیکشن افسر (آر او) دیپک کمار کی جانب سے اتوار کو کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے انچارج نتن گپتا کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امت شاہ کے پروگرام میں جمع ہوئی بھیڑ سے کووڈ پروٹوکول اور الیکشن کمیش کی ہدایات کی واضح طور سے خلاف ورزی کی گئی ہے۔


حالانکہ بی جے پی نے ہفتہ کے پروگرام میں ہوئی بدنظمی کے لئے ضلع انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے دیوبند انچارج کرونیش نندن نے کہا کہ اس معاملے میں لاپرواہی بی جے پی کی طرف سے نہیں بلکہ پولیس انتظامیہ کی طرف سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ’ہم نوٹس کے جواب میں اصل حالات کے بارے میں آگاہ کریں گے‘۔ انہوں نے دلیل دی کہ بھیڑ پارٹی کی جانب سے نہیں جمع کی گئی تھی بلکہ وزیر داخلہ کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بذات خود جمع ہوگئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔