اتر پردیش کے مین پوری میں 250 مکانات کو منہدم کرنے کا نوٹس، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

ایس ڈی ایم نوودیتا شرما نے کہا کہ ڈوب علاقے میں تعمیرات پر سختی سے پابندی ہے کیونکہ پانی سے بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے، تاہم دیکھا گیا ہے کہ لوگ وہاں غیر قانونی مکانات بنا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مین پوری: اتر پردیش کے مین پوری ضلع کے ڈوب علاقے (وہ علاقہ جو اکثر زیر آبا آ جاتا ہے) میں بنائے گئے تقریباً 250 مکانات کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) نے انسداد تجاوزات مہم کے ایک حصے کے طور پر مسمار کرنے کے لئے نوٹس دیا ہے۔ چونکہ علاقے میں تعمیراتی کام جاری ہے، لہذا حکام نے گھروں پر نوٹس چسپاں کر کے غیر قانونی تعمیرات پر وضاحت طلب کی۔

ایس ڈی ایم (صدر) نوودیتا شرما نے کہا کہ زیر آب علاقے میں تعمیرات پر سختی سے پابندی ہے کیونکہ پانی بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تاہم دیکھا گیا ہے کہ لوگ وہاں غیر قانونی مکانات بنا رہے ہیں۔ لوگ خوف میں مبتلا ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے زمین خریدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے گھر گرائے گئے تو وہ بے گھر ہو جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔