کورونا سے بچانے والے پینٹ، فرنیچر کا جھوٹا اشتہار دینے پر 14 کمپنیوں کو نوٹس!

بی جے پی رکن پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا نے سوال کیا تھا کہ کیا مرکزی حکومت کو کووڈ سے جڑے غلط اشتہار میڈیا میں دکھائے جانے کی جانکاری ہے؟ اس کے جواب میں بتایا گیا کہ 14 کمپنیوں کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

تصویر ٹوئٹر @VPSecretariat
تصویر ٹوئٹر @VPSecretariat
user

ونے کمار

کورونا سے بچانے والے پینٹ، فلور کلینر اور فرنیچر جیسے پروڈکٹس کے جھوٹے اشتہارات دینے والی 14 کمپنیوں کو مرکزی حکومت کے صارفین امور کی وزارت نے نوٹس بھیجا ہے۔ یہ جانکاری صارفین امور کی وزارت نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دی ہے۔

دراصل بی جے پی رکن پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا نے یہ سوال پوچھا تھا کہ کیا مرکزی حکومت کو کووڈ سے جڑے غلط اشتہار میڈیا میں دکھائے جانے کی جانکاری ہے؟ اگر ہاں، تو کیا مرکزی صارفین تحفظ اتھارٹی نے ایسے جھوٹے اشتہارات کا جائزہ لے کر اس کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے؟ اس سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے صارفین امور، فوڈ اور عوامی نظام تقسیم کے ریاستی وزیر دانوے راؤ صاحب داداراؤ نے بتایا کہ صارفین تحفظ ایکٹ 2019 میں ایک مرکزی صارفین تحفظ اتھارٹی (سی سی پی اے) کی تشکیل کا انتظام ہے، جو جھوٹے اشتہارات کو کنٹرول کرتا ہے۔ سی سی پی اے ایسے اشتہارات کو بند کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کے لیے متعلقہ کاروباری، اشتہار دہندہ کو ہدایت جاری کر سکتا ہے۔ ایکٹ میں جرمانہ لگانے اور کسی سروس پرووائیڈر کی گرفتاری کا بھی التزام ہے۔


وزیر موصوف نے بتایا کہ اب تک سی سی پی اے نے امیونٹی، کووڈ-19 وائرس سے حفاظت جیسے جھوٹے دعوے کرنے والی واٹر پیوریفائر، پینٹس، فلور کلینر، اپیرل، ڈِس انفیکٹینٹ، فرنیچر سے متعلق 14 کمپنیوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ انڈسٹریز یونین کو، صارفین تحفظ ایکٹ کے ضابطوں سے متعلق ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے تاکہ ان کے اراکین کورونا وائرس کے خلاف اثرانداز ہونے کے بارے میں جھوٹے دعوے کرنا بند کر دیں۔ حالانکہ ریاستی وزیر مملکت نے متعلقہ کمپنیوں کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔