’بیرونی ریاستوں سے گندم کا ایک بھی دانہ منڈیوں میں نہ آئے‘

پنجاب حکومت نے کسانوں سے کم از کم سہاراقیمت پر گندم کی خریداری کے لیے پوری ریاست میں چارہزار خرایداری مراکز قائم کئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: پنجاب کی چیف سکریٹری ونی مہاجن نے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ گندم کا ایک بھی دانہ باہر سے منڈیوں میں نہ آنے دیا جائے اورپولیس کی ٹیموں کو بین ریاستی سرحدوں پر تعینات کیا جائے تاکہ غیرقانونی تجارت پر لگام لگ سکے۔

خریداری کاموں کے جائزہ کے لئے ورچوئل میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کل چیف سکریٹری نے کہا کہ حکومت نے خریداری کے لئے پورے انتظامات کئے ہیں اورکووڈ وبا کے دوران گندم کی خریداری کے چیلنجنگ کام کو مکمل کرنے کے لئے منڈیوں میں کووڈ پروٹوکال کی سختی سے پیروی کرتے ہوئے ٹیکہ کاری کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔


ریاستی حکومت نے کسانوں سے کم از کم سہاراقیمت پر گندم کی خریداری کے لیے پوری ریاست میں چارہزار خرایداری مراکز قائم کئے ہیں اورپنجاب منڈی بورڈ نے آڑھتیوں کے ذریعہ کسانوں کو 4.48 لاکھ سے زیادہ پاس جاری کئے ہیں۔ باردانے کی کمی کے بارے میں محکمہ خوراک و شہری فراہمی کے پرنسپل سکریٹری کے پی سنہا نے بتایا کہ ریاست میں مناسب مقدارمیں باردانہ دستیاب ہے، اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ موجودہ وقت میں ریاست کے پاس تقریباً 2.6 لاکھ گانٹھیں دستیاب ہیں۔ کسانوں اورآڑھتیوں کو ادائیگی کرنے کا ساراعمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 100 کروڑ روپے کے بل جمع کراوائے گئے ہیں، جوجلد ہی پاس کردئے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔