شمال مشرقی میں سیلاب: 27 افراد ہلاک، ہزاروں لوگ بے گھر،4 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر

آسام ریاست ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، آسام کے ہوجائی،مشرقی كاربی انگ لانگ، مغربی كاربی انگ لانگ ،گولاگھاٹ، كريم گج، ہلا كانڈی اور کچھار ضلع میں سیلاب سے 4 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

آسام، منی پور اور تریپورہ میں کئی دنوں سے ہو رہی بارش نے تباہی مچا دی ہے، سب سے زیادہ تباہی آسام میں ہوئی ہے،جہاں 17 لوگوں کی جان جا چکی ہے اور قریب 4 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ جبکہ تریپورہ میں سیلاب کی وجہ سے 3 لوگوں کی جان جا چکی ہے، یہاں پر 189 ریلیف کیمپوں میں 40 ہزار سے زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں، منی پور میں سیلاب سے 7 افراد ہلاک ہو گئی ہے۔

کئی ندیاں اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں، بھاری بارش کے بعد مٹی کے تودے بھی گر رہے ہیں۔ سڑکوں اور ریلوے ٹریکوں پر پانی بھر گیا ہے جس کے سبب سے کئی جگہوں پر ٹریفک متاثر ہوا ہے، جبکہ کئی ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔

آسام ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اےایس ڈی ایم) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے چار لوگوں کی موت ہو گئی، اےایس ڈی ایم نے بتایا کہ آسام ہوجائی،مشرقی كاربی انگ لانگ، مغربی كاربی انگ لانگ ،گولاگھاٹ، كريم گج، ہلانكانڈی اور کچھار ضلع میں سیلاب سے 4 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اےایس ڈی ایم نے بتایا کہ 716 گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں اور 3292 ہیکٹر فصل برباد ہو گئی ہے۔

تریپورہ میں سیلاب سے بنے حالات میں کچھ بہتری آئی ہے، میزورم میں تلوانگ اور لانگ کی ندی میں پانی کی سطح میں کمی آنے سے کچھ صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا کہ لنگ لئی ضلع میں تلوانگ اور لانگ کی ندی میں پانی کی سطح میں کمی آنے لگی ہے، لیکن 500 سے زیادہ خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔