گزشتہ 5 سالوں میں کوئی نیا آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم نہیں کھلا، اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہیں پی ایم مودی؟ کانگریس

کانگریس نے پارلیمنٹ میں حکومت کے اس جواب پر سخت تنقید کی کہ پچھلے 5 سالوں میں کوئی نیا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) نہیں کھولا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ٹوئٹر</p></div>

ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے پارلیمنٹ میں حکومت کے اس جواب پر سخت تنقید کی کہ پچھلے 5 سالوں میں کوئی نیا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) نہیں کھولا گیا ہے۔ کانگریس نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟

اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے ٹوئٹ کیا ’’پی ایم مودی نے امریکہ میں کہا تھا کہ آج ہندوستان میں ہر سال ایک نیا آئی آئی ٹی اور ایک نیا آئی آئی ایم بنایا جا رہا ہے۔ اب حکومت نے راجیہ سبھا میں بتایا ہے کہ پچھلے 5 سالوں میں ایک بھی نیا آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم نہیں کھولا گیا ہے۔ پھر پی ایم مودی اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟‘‘


کانگریس کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاش سرکار نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ اس وقت ملک میں 23 آئی آئی ٹی اور 20 آئی آئی ایم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حکومت نے کہا کہ ’’گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی نیا آئی آئی ٹی یا آئی آئی ایم نہیں کھولا گیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔