اب بھی وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں پرنب مکھرجی، تشویشناک صورت حال برقرار

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی طبیعت بگڑنے کے بعد 10 اگست کو نئی دہلی واقع آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں کورونا پازیٹو پرنب مکھرجی کی برین سرجری ہوئی تھی اور اس وقت سے وہ قومہ میں ہیں۔

پرنب مکھرجی، تصویر سوشل میڈیا
پرنب مکھرجی، تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی صحت میں پیر کے روز بھی کوئی مثبت تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی۔ وہ گہرے قومہ میں مبتلا ہیں اور وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہی ان کا علاج جاری ہے۔ دہلی واقع آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال کی طرف سے پرنب مکھرجی کی صحت کے بارے میں جاری میڈیکل بلیٹن میں کہا گیا کہ "سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی صحت میں آج صبح کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ وہ قومہ کی گہری حالت میں ہیں اور ان کی سانس سے متعلق انفیکشن کا علاج چل رہا ہے۔ وہ لگاتار وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کے جسم کے سبھی اعضا مستحکم ہیں۔"

قابل ذکر ہے کہ اسپتال کی طرف سے 20 اگست کو بتایا گیا تھا کہ سابق صدر جمہوریہ کی صحت میں بہتری کی علامت دیکھنے کو ملی ہے، لیکن اس کے بعد سے ان کی حالت بالکل ویسی ہی بنی ہوئی ہے اور مزید کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے۔


واضح رہے کہ 84 سالہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی طبیعت بگڑنے کے بعد گزشتہ 10 اگست کو نئی دہلی واقع آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا اور پھر اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد ان کی فوری طور پر برین سرجری ہوئی تھی۔ سرجری دماغ میں موجود خون کا تھکّا ہٹانے کے لیے کی گئی تھی اور اس کے بعد سے ہی وہ قومہ میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Aug 2020, 2:46 PM