ملک میں کورونا کے 61 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 31 لاکھ سے متجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا سے 836 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 57542 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح 22.88 فیصد، شفایابی کی شرح 75.27 فیصد جبکہ اموت کی شرح 1.85 فیصد ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے ساتھ یہ تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تاہم اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد اس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 23.38 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے صحت مند ہوچکے ہیں۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 61408 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3106348 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 57469 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2338035 ہوچکی ہے۔ فعال کیسز میں 3103 عدد کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 710771 ہوگئی ہے۔


ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے 836 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 57542 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح 22.88 فیصد شفایابی کی شرح 75.27 فیصد جبکہ اموت کی شرح 1.85 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا کے 2026 ایکٹو کیسزملنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 171859 اور 258 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 22253 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 8157 افراد جان لیو ا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 488271 ہوگئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد میں 353 عدد کے اضافے سے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 89742 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 3282 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 7449 افراد کی شفایابی سے مجموعی تعداد 260087 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے بعد اڈیشہ میں فعال کیسز میں 854 مریضوں کے اضافہ سے مجموعی تعداد بڑھ کر 23715 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2129 افراد کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 54406 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 409 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں مزید 793 نئے مریضوں کی رپورٹ کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 20394 ہوگئی ہے اور 1110 افراد کی شفایابی سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 37645 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 223 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


اس کے بعد ریاست پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں 1140 عدد کی کمی ہو نے سے ایکٹو کیسز کی تعداد 14165 رہ گئی اور 2226 افراد جان لیوا وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26528 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 1086مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک بھر میں چوتھے مقام پر جنوبی ریاست کرناٹک ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 864 عدد کا اضافہ ہوا ہے اور اب ایکٹو کیسز کی تعداد اس ریاست میں 83567 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 68 سے بڑھ کر 4683 ہوگئی ہے۔ اب تک اس ریاست میں 189564 افراد ب شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوب کی ایک اور ریاست تمل ناڈو میں سرگرم کیسز کی تعداد 169 عدد سے کم ہوکر 53541 رہ گئی ہے اور اب تک 6517 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 319327 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران 951 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جس سے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 49242 اور اب تک 2926 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 135613 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہار میں کورونا وائرس کے 1057 مریض کم ہوئے ہیں اور اب یہاں فعال کیسز کی تعداد 23111 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 511 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 98325 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 28069 فعال کیسز ہیں اور 2794 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 108007 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 22919 فعال کیسز ہیں اور 761 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 82411 افراد اس وبا سےشفایاب ہوئے ہیں۔ گجرات میں 14517 سرگرم کیسز ہیں اور 2895 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں 69212 افراد اس مہلک وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں اسی مدت کے دوران 184 عدد ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 11778 ہوگئی ہے۔ وہیں اس جان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4300 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 145388 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔

مہلک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے ابھی تک مدھیہ پردیش میں 1229، راجستھان میں 955، جموں و کشمیر میں 617، ہریانہ میں 603، جھارکھنڈ میں 312،آسام میں 242، اتراکھنڈ میں 200، چھتیس گڑھ میں 197،پڈوچیری میں 159،گوا میں 144،تری پورہ میں73، چنڈی گڑھ میں 37، انڈمان نکوبار میں 33، ہماچل پردیش میں 29، لداخ میں 23، منی پور میں 22، ناگالینڈ میں نو، میگھالیہ میں آٹھ، اروناچل پردیش میں پانچ، سکم میں تین اور دادر نگر حویلی و دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */