سماجوادی پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں، اکھلیش کو دلتوں کا ووٹ چاہئے، لیڈر نہیں، چندرشیکھر آزاد

چندرشیکھر آزاد نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر زوردار حملہ بولا اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے بہوجن سماج کی بے حرمتی کی ہے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے ساتھ ان کی جماعت کوئی اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس سے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر زوردار حملہ بولا اور کہا کہ انہوں نے بہوجن سماج (دلت) کی بے حرمتی کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چندر شیکھر نے کہا کہ اکھلیش یادو دلتوں کو اتحاد میں شامل نہیں کرنا چاہتے صرف ان کا ووٹ بینک چاہتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ روز اکھلیش یادو نے ہمیں بہت بے عزت کیا۔ کل بہوجن سماج کی عزت اکھلیش یادو نے پامال کی۔‘‘


چندر شیکھر نے مزید کہا کہ اکھلیش یادو سماجی انصاف کا مطلب نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں چاہتا تھا کہ بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکا جائے اور اس کے لئے ایک عظیم اتحاد تشکیل دیا جائے، لیکن ہمارے حقوق کے سوال پر اکھلیش یادو نے خاموشی اختیار کر لی۔ اب ہم اپنے دم پر انتخاب لڑنے کی کوشش کروں گا۔ ہماری کوشش تھی کہ بکھری ہوئی حزب اختلاف کی پارٹیاں ایک ہو جائے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے سب سے پہلے مایاوتی سے اتحاد کی کوشش کی تھی۔‘‘

قبل ازیں، چندرشیکھر آزاد اکھلیش یادو سے ملے تھے جہاں ان میں اتفاق رئے قائم نہیں ہو پائی۔ این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ میٹنگ کے دوران سیٹوں کی تقسیم پر دونوں میں اتفاق قائم نہیں ہو پایا۔ چندر شیکھر اپنے لئے 10 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے تھے، جبکہ اکھلیش یادو انہیں صرف 3 سیٹیں دینے کے لئے تیار تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔