نتیش کمار نے کی کابینہ ساتھیوں کے مابین محکموں کی تقسیم

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے داخلہ، جنرل ایڈمنسٹریشن، کابینہ سکریٹریٹ، نگرانی، الیکشن اور ایسے محکمے جو کسی دیگر کو الاٹ نہیں کیے گئے ہیں، انہیں اپنے پاس رکھا ہے۔

حلف برداری تقریب میں دونوں دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ موجود بہار وزیر اعلیٰ نتیش کمار / تصویر یو این آئی
حلف برداری تقریب میں دونوں دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ موجود بہار وزیر اعلیٰ نتیش کمار / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے مابین محکموں کی تقسیم کی۔ گورنر پھاگو چوہان نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے مشورے پر ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو محکموں کا کام الاٹ کر دیا۔ کل ہی نتیش کمار نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ ان کے ساتھ کابینہ کے 14 اراکین نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے داخلہ، جنرل ایڈمنسٹریشن، کابینہ سکریٹریٹ، نگرانی ،الیکشن اور ایسے محکمے جو کسی دیگر کو الاٹ نہیں کیے گئے ہیں، انہیں اپنے پاس رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی کابینہ میں نائب وزیراعلیٰ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے تار کشور پرساد کو مالیات اور کمرشیل ٹیکس، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آفات مینجمنٹ اور شہری ترقیات و رہائش محکمہ اور دوسری بی جے پی کی نائب وزیراعلیٰ رینودیو کو پنچایتی راج، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ فلاح اور صنعت محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔


اسی طرح جنتال یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے وجے کمار چودھری کو پارلیمانی امور، اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ، دیہی ورکس، دیہی ترقیات اور آبی وسائل، بجندر پرساد یادو کو توانائی، منصوبہ اور ترقیات، امتناع منشیات، ایکسائز اور رجسٹریشن اور خوراک و صارفین تحفظ، اشوک چودھری کو عمارت تعمیرات، سائنس وٹیکنالوجی، اقلیتی فلاح اور سماجی فلاح محکمہ، میوا لال چودھری کو تعلیم، شیلا کماری کو ٹرانسپورٹ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے سنتوش کمار سمن کو چھوٹی آبی وسائل اور درج فہرست ذات اور قبائل فلاح، ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی) کے صدر مکیش سہنی کو مویشی اور ماہی پروری محکمہ سپرد کیا گیا ہے۔

وہیں، بی جے پی کے منگل پانڈے کو ایک بار پھر وزارت صحت کی ذمہ اری ملی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں سڑک تعمیرات اور فن و ثقافت محکمہ کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بی جے پی کے امریندر پرتاپ سنگھ کو زراعت، کو آپریٹیو اور گنا صنعت، رام پریت پاسوان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، جیویش کمار کو سیاحت، لیبر وسائل اور کانکنی محکمہ اور رام صورت رائے کو محصولات اور اصلاحات اراضی اور قانون محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔