کورونا پھیلاؤ سے پریشان نتیش نے لوگوں سے شادی تقاریب ملتوی کرنے کی درخواست کی

نتیش کمار نے کہا کہ ”کورونا کے اس بحرانی دور میں ریاست کے باشندوں سے درخواست ہے کہ شادی - بیاہ جیسے خوشی کے سماجی پروگرام، جن میں کئی جگہوں کے افراد شامل ہوتے ہیں، کو کچھ دنوں کے لئے ملتوی کر دیں۔‘‘

نتیش کمار، تصویر یو این آئی
نتیش کمار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کورونا بحران کے مد نظر ریاست کے لوگوں سے شادی بیاہ جیسے سماجی پروگراموں کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نتیش کمار نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ”کورونا کے اس بحرانی دور میں ریاست کے باشندوں سے درخواست ہے کہ شادی ۔ بیاہ جیسے خوشی کے سماجی پروگرام، جن میں کئی جگہوں کے افراد شامل ہوتے ہیں، کو اگر کچھ دنوں کے لئے ملتوی کر دیں تو کرونا انفیکشن کی چین کو توڑنے میں مدد ملے گی۔ یہ آپ کے کنبہ اور سماج کے مفاد میں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وبا سے لوگوں کی حفاظت کے لئے ریاستی حکومت مستعدی کے ساتھ ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔ کورونا انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے مفاد عامہ میں آج سے 15 مئی تک لاک ڈاﺅن لگانے جیسا مشکل فیصلہ بھی لینا پڑا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ”گائیڈ لائنس پر عمل کر کے کورونا سے آزادی کی کوشش میں تعاون کریں۔“

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔