ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں جیکلن فرنانڈیز؛ کھانا، ماسک اور سینیٹائزر کریں گی تقسیم

جیکلن نے بتایا کہ روٹی بینک نامی این جی اوز کے ساتھ مل کر وہ اس مہینے ایک لاکھ لوگوں کو کھانا فراہم کریں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ فرنٹ لائن ورکرس کو ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کریں گی۔

جیکلن فرنانڈیز، تصویر آئی اے این ایس
جیکلن فرنانڈیز، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز کووڈ بحران کے وقت ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔ جیکلن فرنانڈس نے یولو فاؤنڈیشن قائم کیا ہے۔ انہوں نے یہ فاؤنڈیشن متعدد این جی او کے ساتھ مل کر بنائی ہے جو معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

جیکلن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ جیکلن نے لکھا ’’ہماری یہ ایک زندگی ہے، جو کچھ بھی ہم کر سکتے ہیں اسے اس دنیا میں کرنے کے لئے کریں! مجھے یولو فاؤنڈیشن کے لانچ کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے۔ ہمدردانہ کہانیاں بنانے اور شیئر کرنے کے لئے ایک پہل، اس چیلنجنگ وقت میں یولو فاؤنڈیشن بہت سی این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ یہ جاننے کے لئے کہ آپ تعاون کر سکتے ہیں اور اپنے گردو نواح کی زندگی میں تبدیلی لا سکتے ہیں‘‘۔


جیکلن نے ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ روٹی بینک نامی این جی اوز کے ساتھ مل کر وہ اس مہینے ایک لاکھ لوگوں کو کھانا فراہم کریں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ فرنٹ لائن ورکرس کو ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔