نرملا کی پریس کانفرنس: معاشی پیکیج کی دوسری قسط میں کس کو کیا ملا ؟

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں ریہڑی، پٹری، کاروباریوں، چھوٹے کسانوں، مہاجر مزدوروں کے لئے 9 اہم اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ پیکیج کی پہلی قسط کے حوالہ سے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بدھ کے روز کئی اعلانات کیےتھے۔ آج کی پریس کانفرنس میں انہوں نے پیکیج کی دوسری قسط کے حوالہ سے اعلانات کیے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں ریہڑی پٹری کاروباریوں، چھوٹے کسانوں، مہاجر مزدوروں کے لئے 9 اہم اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

  • ایسے مڈل انکم گروپ، جس کی سالانہ آمدنی 6 سے 18 لاکھ ہے، اس میں آنے والے افراد کو ہاؤسنگ لون پر کریڈیٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم کی تاریخ مارچ 2021 تک بڑھا دی گئی۔ اس کا آغاز مئی 2017 میں ہوا تھا۔
  • 50 لاکھ رہڑی پٹری والے تاجروں کے لئے 10 ہزار روپے کا خصوصی قرض دیا جائے گا، جس کے لئے حکومت 5 ہزار کروڑ خرچ کرے گی۔
  • حکومت نے ’مدرا اسکیم ‘ کے تحت 50 ہزار روپے یا اس سے کم کے مدرا لون کی ادائیگی پر تین مہینے کی رعایت فراہم کر دی۔ اس کے بعد 12 مہینوں تک سود میں 2 فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔
  • مہارجر مزدوروں کے لئے سستے کرایہ کے مکان کا منصوبہ، تاکہ مہاجر مزدور جہاں کام کر رہے ہیں وہاں انہیں سستے میں مکان مل سکے۔

  • یکم جون سے ’ون نیشن، ون راشن ‘ اسکیم کا اطلاق، اس سے کارڈ ہولڈر ملک کے کسی بھی حصہ میں راشن حاصل کر سکے گا۔
  • مہاجر مزدوروں کو دو مہینے تک مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں بھی 5 کلو گندم-چاول اور ایک کلو چنے کی دال دی جائے گی۔ اس منصوبہ کے اطلاق کی ذمہ داری ریاستوں پر ہوگی۔
  • کم از کم اجرت کا حق تمام ورکرووں کو دینے کی تیاری۔ تمام ملازمین کے لئے سالانہ طبی معائنہ کو لازمی کرنے کا منصوبہ۔ خواتین کے لئے نائٹ شفٹ میں کام کرنے پر حفاظت کی فراہمی
  • گھروں کی طرف لوٹ رہے مزدوروں کو منریگا کے تحت روزگار دیا جائے گا۔ منریگا کے تحت اجرت کو 182 سے بڑھا کر 202 روپے کیا گیا۔
  • شہری غریبوں کی مدد کے لئے 11 ہزار کروڑ روپے کی امداد۔ ریاستی حکومتوں کو آفات فنڈ کا استعمال بھی شہری غریبوں کو گھانا اور ٹھکانہ فراہم کرنے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت۔
  • کسانوں کو دیئے گئے 4.22 لاکھ کروڑ روپے کے لون پر  3 مہینے کی چھوٹ۔ انٹریسٹ سبوینشن اسکیم کو بڑھا کر 31 مئی تک کیا گیا۔ 25 لاکھ نئے کسان کریڈیٹ کارڈ جاری۔
  • کسان کریڈیٹ کارڈ کا فائدہ 2.5 کروڑ کسانوں کو دیا جا رہا ہے، اس کا فائدہ اب ماہی گیروں اور مویشی پروروں کو بھی دیا جائے گا۔
  • کسانوں کے لئے 30 ہزار کروڑ اضافی ایمرجنسی ورکنگ کیپٹل فنڈ نابارڈ کو دیئے جائیں گے۔ یہ نابارڈ کو ملے 90 ہزار کروڑ کے لئے فنڈ کے اضافی ہوگا اور اسے فوری جاری کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 May 2020, 5:55 PM
/* */