نرملا سیتا رمن کا صحت کے شعبے میں بڑا اعلان، 2047 تک کئی بیماریوں سے نجات دلانے کا وعدہ

سال 24-2023 کے بجٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 2027 تک خون کی کمی کے مرض کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>نرملا سیتا رمن، تصویر یو این آئی</p></div>

نرملا سیتا رمن، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

مودی حکومت کے موجودہ اقتدار کا آخری مکمل بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے انکم ٹیکس میں عوام کو راحت دینے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ میں وزیر خزانہ کی توجہ عوام کی صحت پر بھی رہی ہے۔ واضح رہے سال 2024 میں ملک میں عام انتخابات ہونے ہیں اور اس سے قبل حکومت ضروری اخراجات کے لئے ووٹ ان اکاؤنٹ پیش کرے گی۔

 بجٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت محکمہ صحت میں بہت سے نئے کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پر عمل کس طرح ہوتا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے واضح کیا ہے کہ سال 24-2023 کے دوران صحت کے شعبے میں بہت سے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جہاں نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کی بات کہی ہے وہیں لیبس اور نرسنگ کالج کے قیام کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی نظام کو بہتر بنانے کے لیے نئی مشینیں لائی جائیں گی تاکہ ہندوستان میں بڑی بیماریوں کا کامیابی سے علاج کیا جاسکے۔


سال 24-2023 کے بجٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 2027 تک خون کی کمی کے مرض کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔ کیونکہ ہر سال خون کی کمی کے باعث متعدد افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ یہ بجٹ اس لیے بھی خاص ہے کہ اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صاف پانی اور خوراک انسان کے لیے بہت ضروری ہے۔ اسی لیے بجٹ میں اس کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت چاہتی ہے کہ سال 2047 تک عوام کو کئی بیماریوں سے نجات مل جائے۔

بجٹ میں موٹے اناج یعنی باجرے کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ اسے لے کر ریسرچ اینڈ ریسرچ کالج بنانے کی بھی بات کہی گئی ہے۔ بجٹ خطاب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اب تک حکومت 220 کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین فراہم کر چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */