اتر پردیش: نہیں تھم رہی آوارہ کتوں کی دہشت، لکھنؤ میں 9 سالہ بچے پر کیا حملہ

متاثرہ بچے کو کتے کے کاٹنے کے بعد بلرام پور اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے علاج اور ٹیکہ کاری کے بعد چھٹی دے دی گئی۔

آوارہ کتے، فائل تصویر آئی اے این ایس
آوارہ کتے، فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے بھیڑ بھاڑ والے مولوی گنج علاقے میں کتوں کے ایک جھُنڈ نے 9 سالہ بچے پر حملہ کر دیا اور کئی جگہ سے نوچ ڈالا۔ متاثرہ کو کتے کے کاٹنے کے بعد بلرام پور اسپتال لے جایا گیا اور اسے علاج و ٹیکہ کاری کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ مولوی گنج بی جے پی کونسلر مکیش سنگھ مونٹی کے مطابق متاثرہ غوث نگر کا رہنے والا ہے اور بدھ کی دیر شام ایک دکان سے گھر لوٹ رہا تھا تبھی کتوں کے ایک جھُنڈ اس کا پیچھا کرنے لگا۔

مونٹی نے بتایا کہ ’’لڑکے نے کتوں کے ڈر سے دوڑنا شروع کر دیا اور پھر کتوں نے بھی اس کا پیچھا کیا۔ کتوں نے کچھ ہی سیکنڈ میں اسے پکڑ کر نوچنا شروع کر دیا۔ اس کی چیخ سن کر مقامی لوگوں نے کتے کو کھدیڑ دیا اور لڑکے کو بچا لیا۔‘‘ بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ اس علاقے میں کئی آوارہ کتے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن کے افسران نے ان کی نس بندی کے لیے کوئی مہم نہیں چلائی ہے۔ اس سے پہلے 6 اپریل کو بھی کتوں نے 5 سال کے ایک بچے پر حملہ کیا تھا جس میں بچے کی موت ہو گئی تھی۔ اس بچے کی بہن پر بھی کتوں نے حملہ کیا تھا جسے شدید زخم آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔