آسام: تیز رفتار ٹرک نے آٹو رکشہ کو روندا، چھٹھ پوجا سے لوٹ رہے 9 افراد کی دردناک موت

جمعرات کی صبح یہ حادثہ آسام واقع کریم گنج میں قومی شاہراہ 8 پر بیٹھاکھال کے پاس پیش آیا، اس دردناک واقعہ پر آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آسام کے کریم گنج میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق یہاں تیز رفتار ٹرک نے آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں 3 نابالغ بھی شامل ہیں۔ جانکاری کے مطابق مہلوک افراد چھٹھ پوجا کر کے لوٹ رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ حادثہ جمعرات کی صبح کریم گنج میں قومی شاہراہ 8 پر بیٹھاکھال میں ہوا۔ اس واقعہ کی خبر ملنے کے بعد آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ہیمنت بسوا سرما نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’آج صبح بیٹھاکھال پاتھرکھنڈی میں ایک حادثہ میں 9 لوگوں کی دردناک موت پر بہت افسوس ہوا۔ ایک زخمی اسپال میں زیر علاج ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’آسام پولیس اس ٹرک کے ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے، جو آٹو کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہو گیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔