زکورہ سری نگر میں شبانہ تصادم، 2 ملی ٹینٹ ہلاک: آئی جی کشمیر

جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے زکورہ علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران پولیس نے 2 جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے

تصادم کے مقام پر گولیوں کے نشان / تصویر ٹوئٹر / @ANI
تصادم کے مقام پر گولیوں کے نشان / تصویر ٹوئٹر / @ANI
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے زکورہ علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران پولیس نے 2 جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ سری نگر کے زکورہ علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ جھڑپ کی جگہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی نعشیں برآمد کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔


دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ زکورہ سری نگر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ (ٹی آر ایف ) سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملی ٹینٹ کی شناخت اخلاق ہجام کے بطور ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل علی محمد ساکن حسن پورہ اننت ناگ کے قتل میں ملوث تھا۔ اُن کے مطابق تصادم کی جگہ دو پستول اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔