جموں میں ہوئے 3 دھماکوں کی تحقیقات کرنے کے لئے پہنچی این آئی اے کی ٹیم، جائے وقوعہ کا کیا معائنہ

جموں زون کے ایڈیشنل ڈی جی پی مکیش سنگھ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ جموں شہر کے ناروال علاقے میں دو گاڑیوں میں ہونے والے دو دھماکوں میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، بعد ازاں ایک اور دھماکے کی اطلاع ملی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>جموں کا وہ مقام جہاں دھماکہ ہوئے / تصویر یو این آئی</p></div>

جموں کا وہ مقام جہاں دھماکہ ہوئے / تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

جموں: جموں کے بجالٹا علاقے میں 3 دھماکوں کے ایک دن بعد اتوار کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی۔ دھماکوں میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ مقامی پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، تاہم امکان ہے کہ معاملہ این آئی اے کو منتقل کیا جائے گا۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کام سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے کیا ہوگا۔ پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی پی (جموں زون) مکیش سنگھ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ جموں شہر کے ناروال علاقے میں دو گاڑیوں میں ہونے والے دو دھماکوں میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں ایک اور دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔


کانسٹیبل سریندر سنگھ سدھرا چوک پر اپنی ڈیوٹی کر رہے تھے، تبھی ریت سے لدا ایک ڈمپر نمودار ہوا۔ پولیس نے اسے چیکنگ کے لیے روکا، لیکن اچانک اس میں دھماکہ ہو گیا جس دے تمام لوگ زخمی ہو گئے۔ اب این آئی اے کی ٹیم وہاں پہنچ گئی ہے اور ثبوت اکٹھا کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */