این آئی اے نے رامیشورم کیفے دھماکے کا مقدمہ درج کیا

اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے لیکن ریاستی حکومت کو یقین ہے کہ بہت جلد اس دھماکے کے مجرم کو پولیس گرفتار کرلے گی۔

<div class="paragraphs"><p>رامیشورم کیفے/ تصویر آٔئی اے این ایس</p></div>

رامیشورم کیفے/ تصویر آٔئی اے این ایس

user

یو این آئی

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کرناٹک میں بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکے کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ہدایات جاری کرنے کے بعد این آئی اے نے اتوار کی شام یہ کیس درج کیا۔ این آئی اے کے ذریعہ مقدمہ درج کئے جانے کے باوجود اس کیس میں اہم جانچ ایجنسی سنٹرل کرائم برانچ ہی رہے گی۔

یہاں کے کیفے میں ہوئے بم دھماکے کے بعد پولیس نے 8 ٹیمیں تشکیل دے کر تفتیش تیز کر دی ہے۔ ریاستی کانگریس حکومت کو یقین ہے کہ حملہ آور کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔ حملہ آور کم شدت والے آئی ای ڈی دھماکے کے لیے ٹائمر لگانے سے پہلے نو منٹ تک کیفے میں رہا۔ اس حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوئی سراغ نہ ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لیے گئے کچھ افراد کو رہا کر دیا۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پولیس کو ریاست میں سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔


وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ دھماکے کی ایک وجہ کاروباری دشمنی اور دوسری وجہ آئندہ لوک سبھا انتخابات اور ریاست میں مستحکم حکومت کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں خوف پیدا کرنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مستحکم حکومت کو دیکھتے ہوئے بہت سے سرمایہ کار یہاں آ رہے ہیں۔ اسی لیے سرمایہ کاروں کو بنگلورو آنے سے روکنے کے لیے یا کسی اور نامعلوم وجہ سے یہ حملہ کیا گیا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔