بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ اننگز سے جیتا

پہلا ٹیسٹ 8 وکٹوں سے ہارنے والے نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کی اور تین دن کے اندر ہی میچ برابر کر دیا۔ ڈبل سنچری بنانے والے ٹام لیتھم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کرائسٹ چرچ: کائل جیمیسن (82 رن پر 4 وکٹ) اور نیل ویگنر (77 رن پر 3 وکٹ) کی مدد سے نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن منگل کو اننگز اور 117 رن سے ہراکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز چھ وکٹ پر 521 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ بنگلہ دیش ٹیم کل اپنی پہلی اننگز میں 41.2 اوورز میں 126 رنز پر سمٹ گئی۔ بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 395 رنز سے پیچھے رہنے کے بعد آج فالو آن کھیلنے پر مجبور ہوئی، کیونکہ اس کی دوسری اننگز 79.3 اوورز میں 278 رنز پر سمٹ گئی۔

پہلا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے ہارنے والے نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کی اور تین دن کے اندر ہی میچ برابر کر دیا۔ ڈبل سنچری بنانے والے ٹام لیتھم کو پلیئر آف دی میچ اور ڈیون کونوے کوپلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن کمار داس نے یک طرفہ جدوجہد کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ لٹن داس نے 114 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ آٹھویں بلے باز کے طور پر جیمیسن نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرایا۔ کپتان مومن الحق نے 63 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے، جبکہ نور الحسن نے 54 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔


اوپنر شادمان اسلام نے 21 اور محمد نعیم نے 24 رنز بنائے۔ نجم الحسین شانتو نے 29 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر نے بنگلہ دیش کی اننگز کی آخری وکٹ لے کر اپنے ٹسٹ کریئر کو الوداع کہہ دیا۔ نیوزی لینڈ کے لیے جیمیسن نے 18 اوور میں 82 رن دے کر چار وکٹ اور ویگنر نے 22 اوورز میں 77 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤدی، ڈیرل مچل اور راس ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔