دہلی کی جیلوں میں کورونا کا حملہ، 66 قیدی اور 48 جیل ملازمین متاثر

تہاڑ جیل میں 42 قیدی اور 34 جیل ملازمین، منڈولی جیل میں 24 قیدی اور 8 جیل ملازمین اور روہنی جیل کے 6 ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

جیل کی علامتی تصویر
جیل کی علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

ئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کی جیلوں میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی کی جیلوں میں اب تک 66 قیدی اور 48 جیل ملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ تہاڑ جیل میں 42 قیدی اور 34 جیل ملازمین، منڈولی جیل میں 24 قیدی اور 8 جیل ملازمین اور روہنی جیل کے 6 ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

وہیں، جنوری کے مہینے میں اب تک تقریباً 1000 دہلی پولیس کے اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، وہ سب خانہ قرنطینہ میں ہیں اور صحت مند ہو رہے ہیں۔ چونکہ پولیس اہلکار فرنٹ لائن ورکرز بھی ہیں اس لیے ان کے لیے ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں۔


خیال رہے کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی میں پیر کے روز 19166 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 17 مریضوں کی موت ہو گئی۔ دہلی میں انفیکشن کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے، یہاں ٹیسٹ کروانے والا ہر چوتھا شخص کورونا سے متاثر ہو رہا ہے۔ 5 مئی 2021 کے بعد انفیکشن کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 168063 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 277 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ یہ تعداد پیر کے مقابلے میں کم ضرور ہے لیکن صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔