یوگانڈا: نئے سال کا جشن ماتم میں تبدیل، تقریب کے دوران بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریب میں شامل شرکاء کو آتش بازی کو دیکھنے کے لیے باہر جانے کی ترغیب دی گئی۔ تقریب کے ختم ہونے کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

علامتی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

یوگانڈا کے دارالحکومت کمپالا میں سال نو کی تقریبات ماتم میں بدل گئی۔ یہاں نئے سال کے استقبال کے لیے منعقد موسیقی کی محفل میں اچانک بھگدڑ مچنے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر نوجوان لڑکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ آدھی رات کو اس وقت پیش آیا جب تقریب میں شامل شرکاء کو آتش بازی کو دیکھنے کے لیے باہر جانے کی ترغیب دی گئی۔ آتش  بازی کے ختم ہونے کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔


پولیس نے بتایا کہ جشن کے ختم ہونے کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس میں پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے بعد مزید چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔ موسیقی کی محفل میں شامل شرکاء زیادہ تر نوعمر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ واقعہ کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جشن کے منتظمین کے ساتھ ساتھ اس میں شرکت کرنے والوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ حالانکہ اس حادثے نے نئے سال کے جشن کو ماتم میں بدل دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔