ہندوستانی بینکوں نے جاری کیے این آر ای اکاؤنٹ کے لیے فکسڈ ڈپازٹ کی نئی شرحیں، آئیے جانیں تفصیل

بیرون ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کے بینک اکاؤنٹس ہندوستان میں بھی کھلے ہوتے ہیں، ان لوگوں کے انہی بینک اکاؤنٹس کو نان-ریزیڈنٹ ایکسٹرنل اکاؤنٹ کہتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک، تصویر آئی اے این ایس
اسٹیٹ بینک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

این آر ای اکاؤنٹ کے فکسڈ ڈپازٹ (ایف ڈی) کی نئی شرحیں ہندوستانی بینکوں کے ذریعہ جاری کر دی گئی ہیں، یعنی این آر ای پر ایف ڈی کی نئی شرحیں نافذ ہو چکی ہیں۔ ایس بی آئی، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، کینرا بینک اور پی این بی نے نئی شرح سود کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ ہولڈرس کو نفع پہنچانا شروع کر دیا ہے۔

این آر ای اکاؤنٹس کیا ہیں؟:

بیرون ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کے بینک اکاؤنٹس ہندوستان میں بھی کھلے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ غیر ملکی کرنسی کو اپنے ہندوستان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے انہی بینک اکاؤنٹس کو نان-ریزیڈنٹ ایکسٹرنل اکاؤنٹ کہتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس سے رقم ہندوستانی کرنسی یعنی روپے کی شکل میں نکالی جاتی ہے۔ یہ اکاؤنٹ نجی اور جوائنٹ دونوں طرح سے کھولا جا سکتا ہے۔


این آر ای ایف ڈی ریٹ:

نان-ریزیڈنٹ ایکسٹرنل اکاؤنٹ میں سیونگز اکاؤنٹ، کرنٹ اکاؤنٹ اور فکسڈ ڈپازٹ اکاؤنٹ سبھی شامل ہیں۔ این آر ای اکاؤنٹ کی شرح سود ہر بینک کے مطابق الگ الگ ہے۔ ان اکاؤنٹس پر کم از کم ٹینیور ایک سال کا ہوتا ہے۔

بینکوں کی تفصیل:

سرکاری سے لے کر پرائیویٹ بینکوں تک کے این آر ای اکاؤنٹس کے فکسڈ ڈپازٹ کی شرح سود کی تفصیل یہاں دی گئی ہیں۔

ایس بی آئی:

ایک سے دس سال کی مدت کے لیے دو کروڑ روپے سے کم کی رقم پر ایس بی آئی کی طرف سے 6.50 فیصد سے لے کر 7.10 فیصد تک سود دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں دو کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کے لیے 6.00 فیصد سے لے کر 6.75 فیصد تک کی سود ایس بی آئی دے رہی ہے۔ بینک نے شرح سود 15 فروری 2023 سے نافذ کر دی ہے۔


ایچ ڈی ایف سی بینک:

ایچ ڈی ایف سی بینک کی طرف سے این آر ای اکاؤنٹس ہولڈر کے لیے دو کروڑ روپے سے کم کی رقم پر 6.60 فیصد سے 7.10 فیصد تک کی سود اور 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم پر 7.10 فیصد سے 7.75 فیصد تک کی سود اکاؤنٹ ہولڈرس کو دی جا رہی ہے۔ 21 فروری 2023 سے ان نئی شرحوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پی این بی:

پنجاب نیشنل بینک نے این آر ای کے لیے ایف ڈی ریٹ میں اضافہ کیا ہے۔ جہاں گزشتہ سال شرحیں 5.6 فیصد سے لے کر 6.75 فیصد تھیں، وہیں اس سال پی این بی نے ان شرحوں کو 6.5 فیصد سے 7.25 فیصد تک کر دیا ہے۔ پی این بی نے ان شرحوں کو یکم جنوری 2023 سے نافذ کیا ہے۔

آئی سی آئی سی آئی بینک:

آئی سی آئی سی آئی بینک نے این آر ای اکاؤنٹس کے فکسڈ ڈپازٹ کی شرحیں 6.70 فیصد سے 7.10 فیصد کے درمیان رکھی ہیں۔ یہ شرحیں 24 فروری 2023 سے نافذ ہیں۔


کینرا بینک:

کینرا بینک نے ایک سے دس سال کی مدت کے فکسڈ ڈپازٹ کے لیے شرح سود 6.70 فیصد سے 7.25 فیصد تک فکس کیا ہے۔ کینرا بینک کی شرحیں 5 اپریل 2023 سے نافذ ہو چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔