نئے زرعی قوانین سے کسانوں کے مفادات کو خطرہ: بھوپیش

بھوپیش بگھیل کا کہنا ہے کہ کسان مستقبل کو لے کر پریشان ہیں، چھتیس گڑھ کے کسانوں کو ان قوانین کے برے اثرات سے بچانے کے لیے ریاستی حکومت نے منڈی ایکٹ میں ترمیم کر کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس
بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ مرکز میں مودی حکومت کے بنائے گئے نئے زرعی قوانین کی وجہ سے کسانوں کے مفادات خطرے میں ہیں۔ آج یہاں اپنے رہائشی دفتر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کسان اپنے مستقبل کے بارے میں بہت پریشان ہیں۔ چھتیس گڑھ کے کسانوں کو ان قوانین کے برے اثرات سے بچانے کے لیے ریاستی حکومت نے منڈی ایکٹ میں ترمیم کرکے کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی صحیح قیمت دلانے کی ذمہ داری زرعی پیداوار منڈیوں کی ہے۔ منڈیاں کسانوں کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھ کر کسانوں اور تاجروں کے بیچ زرعی پیداوار کی خرید و فروخت کے زیادہ شفاف انتظامات کرنے چاہئیں، جس سے کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت وقت پر مل سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔