این سی پی لیڈر نواب ملک کو ملی عبوری ضمانت، سپریم کورٹ نے میڈیکل گراؤنڈ پر دی راحت

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نواب ملک کو فروری 2022 میں انڈرورلڈ سے روابط کے ساتھ ملکیت کے سودے سے جڑے مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں پی ایم ایل اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔

مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک / تصویر قومی آواز
مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک / تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ نے جمعہ کو مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں فروری 2022 سے جیل میں بند این سی پی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو آج بڑی راحت دیتے ہوئے میڈیکل گراؤنڈ پر عبوری ضمانت دے دی۔ نواب ملک گردے اور دیگر سنگین بیماریوں سے نبرد آزما رہے ہیں۔

سپریم کورٹ ججوں جسٹس انیردھ بوس اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے کہا کہ نواب ملک کا گردے اور دیگر بیماریوں کا علاج چل رہا ہے، اس لیے صحت کی بنیاد پر دو مہینے کے لیے عبوری راحت دی جا رہی ہے۔ بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ "ہم صرف میڈیکل گراؤنڈ پر ہی حکم جاری کر رہے ہیں اور کچھ نہیں۔"


واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نواب ملک کو فروری 2022 میں پی ایم ایل اے (پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کے تحت گرفتار کیا تھا۔ جمعہ کو ای ڈی نے سپریم کورٹ میں ضمانت کے لیے ان کی عرضی کی مخالفت نہیں کی۔ ملک کو ای ڈی نے انڈرورلڈ سے روابط کے ساتھ ملکیت کے سودے سے جڑے مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔