این سی پی تنازعہ: شرد پوار کی عرضی پر سپریم کورٹ نے اجیت پوار گروپ کو جاری کیا نوٹس

سپریم کورٹ نے کہا کہ شرد پوار گروپ کو پارٹی کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی- شردچندر پوار‘ دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئندہ حکم تک جاری رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار اور اجیت پوار</p></div>

شرد پوار اور اجیت پوار

user

قومی آوازبیورو

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیے شرد پوار اور اجیت پوار کے درمیان جنگ جاری ہے۔ آج اس معاملے میں شرد پوار کے ذریعہ داخل عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے اجیت پوار گروپ کو اصل این سی پی کے طور پر منظوری دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت کے خلاف نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ نوٹس اجیت پوار گروپ کو جاری کیا ہے اور ان سے جواب مانگا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ شرد پوار گروپ کو پارٹی کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی- شردچندرپوار‘ دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئندہ حکم تک جاری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پارٹی نشان الاٹ کرنے کے لیے شرد پوار کو الیکشن کمیشن کا رخ کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔ عدالت نے انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ درخواست داخل کرنے کے ایک ہفتہ کے اندر پارٹی نشان الاٹ کیا جائے۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 15 فروری کو مہاراشٹر کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے اپنا حکم سناتے ہوئے کہا تھا کہ اجیت پوار گروپ ہی اصل این سی پی ہے۔ ساتھ ہی اسمبلی اسپیکر نے پارٹی کا نشان بھی اجیت پوار گروپ کو ہی دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس سے شرد پوار گروپ میں شدید ناراضگی دیکھنے کو ملی تھی۔ وقتی طور پر شرد پوار نے اپنی پارٹی کے نئے نام (این سی پی-ایس پی) کی منظوری الیکشن کمیشن سے ضرور لے لی تھی، لیکن ’این سی پی‘ کو لے کر جنگ انھوں نے جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔