این سی بی اور بحریہ کی مشترکہ مہم کے دوران 2000 کروڑ کی منشیات ضبط

اس کارروائی نے پڑوسی ملک سے باہر واقع ڈرگس سنڈیکیٹ کو زوردار جھٹکا دیا ہے اور اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان اور دیگر ممالک میں ڈرگس کی اسمگلنگ کے لیے سمندری راستہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

تصویر اے این آئی
تصویر اے این آئی
user

قومی آوازبیورو

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور ہندوستانی بحریہ نے ایک مشترکہ مہم میں ڈرگس کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے اور تقریباً 529 کلوگرام اعلیٰ معیاری حشیش ضبط کی ہے۔ مشترکہ مہم میں 234 کلوگرام بہترین معیار والے کرسٹل میتھم فیٹامائن اور کچھ مقدار میں ہیروئن ضبط کی گئی ہے اور کل ضبط کیے گئے ڈرگس کی اندازاً قیمت 2000 کروڑ روپے ہے۔

یہ مہم گہرے سمندر کے درمیان چلائی گئی جو کہ اس طرح کا پہلا آپریشن ہے۔ اس کارروائی نے ہمارے پڑوسی ملک سے باہر واقع ڈرگس سنڈیکیٹ کو زوردار جھٹکا دیا ہے اور اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان اور دیگر ممالک میں ڈرگس کی اسمگلنگ کے لیے سمندری راستہ کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔


این سی بی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ضبط شدہ ڈرگس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں 2000 کروڑ روپیہ ہے۔ حالانکہ افسر نے ریکٹ کے پیچھے کے لوگوں کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا۔ این سی بی افسر نے کہا کہ گہرے سمندر کے درمیان ڈرگس کی اسمگلنگ کے بارے میں اِن پٹ این سی بی کے ذریعہ حاصل کیا گیا تھا اور اسے بحریہ انٹلیجنس یونٹ کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، جس کے بعد ایک مشترکہ مہم چلائی گئی۔

این سی بی افسر نے کہا کہ این سی بی ہیڈکوارٹر کی خصوصی یونٹ (اسپیشل یونٹ) اس طرح کی مختلف خفیہ اطلاعات پر لگاتار کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بحریہ فورسز کے تعاون سے اس طرح کی مزید مہم چلانے کی ہماری کوشش جاری رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔