جموں بند کے دوران نیشنل پینتھرس پارٹی کا جیو اسٹور کھولنے کے خلاف احتجاج

ہرش دیو سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار لگاتار جموں کے لوگوں کو نظر اندز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں لوگوں کے جذبات کی کوئی قدر نہیں کی جا رہی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز کی جموں بند کال پر بدھ کے روز جہاں جموں کے بازار بند رہے وہیں جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی اور کئی تجارتی انجمنوں نے سٹی میں جیو اسٹور کھولنے کے خلاف احتجاج بھی درج کیا۔ بتادیں کہ کئی سیاسی و تجارتی انجمنوں نے اس بند کال کی حمایت کی تھی۔

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی لیڈر ہرش دیو سنگھ کی سربراہی میں احتجاج درج کرتے ہوئے سرکار کا پتلہ نذر آرتش کیا اور سرکار کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی۔ اس موقع پر ہرش دیو سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار لگاتار جموں کے لوگوں کو نظر اندز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں لوگوں کے جذبات کی کوئی قدر نہیں کی جا رہی ہے۔


موصوف لیڈر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کو گھٹا کر ڈوگروں کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بے روز گار نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ ان کہنا تھا کہ باہر کے لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دے کر انہیں یہاں کے روزگار میں حصہ دار بنایا جا رہا ہے۔

ہررش دیو سنگھ نے کہا کہ باہر سے کپمنیاں لائی جا رہی ہیں اور یہاں کے کاروبار میں بھی باہر کے تاجروں کو حصہ دار بنایا جا رہا ہے جو یہاں کے تاجروں کے پیٹ پر لات مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی سننے والا ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری چھٹی رکھنے کے صرف وعدے کئے جا رہے ہیں جبکہ اس کو عمل میں نہیں لایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔