ملک میں ہلاکت خیز کووڈ- 19 کے تقریباً 27 ہزار نئے معاملے، 383 مریض فوت

اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 7 بجے تک مجموعی طور پر 82 کروڑ 65 لاکھ 15 ہزار 754 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

فائل علامتی تصویر یو این آئی
فائل علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے تقریبا 27 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں اب تک 82.65 کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی شفایابی کی شرح 97.77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 26 ہزار 964 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 301989 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ یہ کل کیسز کا 0.90 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 7 بجے تک مجموعی طور پر 82 کروڑ 65 لاکھ 15 ہزار 754 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 1592395 کوویڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 55 کروڑ 67 لاکھ 54 ہزار 282 کووڈ ٹسٹ ہوچکے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34167 مریض جان لیوا وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس سے یہ یہ تعداد بڑھ کر 32783741 ہوچکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 80 کروڑ 13 لاکھ 26 ہزار 335 ویکسین دی ہیں۔ اس کے علاوہ 48 لاکھ ویکسین بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 45207660 باقی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔