قومی ایجنسیاں 'وکرم اور بیتال' کی طرح کام کرتی ہیں: کانگریس

کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے کہا کہ سنجے راوت نے مودی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے جس کا خمیازہ انھیں ای ڈی کے ذریعہ بھائی کی گرفتاری کی شکل میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

سچن ساونت، تصویر آئی اے این ایس
سچن ساونت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: کانگریس نے آج یہاں قومی ایجنسیوں پر 'وکرم اور بیتال' کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ان ایجنسیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے بھائی پروین راوت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیے جانے کے بعد مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاستی کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے کہا کہ قومی ایجنسیوں کا رویہ 'وکرم اور بیتال' کی طرح ہے اور جس کسی نے مودی حکومت اور مودی کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا اس پر یہ ایجنسیاں جو وکرم کی مانند ہیں وہ اپنے بیتال سے انتقامی کاروائیاں کراتی ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ سنجے راوت نے مودی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے جس کا خمیازہ انھیں ای ڈی کے ذریعہ بھائی کی گرفتاری کی شکل میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب 2021 میں پروین راوت کے اکاونٹ کو ای ڈی نے قانون کے مطابق پایا تھا تو آخر کیا وجہ ہے کہ ان پر اتنی تاخیر سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پروین روات کو ای ڈی نے 1034 کروڑ کی مالیت کے ایک ہاوسنگ گھپلوں کے معاملے میں کل گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الوقت ای ڈی کی تحویل میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔