مودی اور کھٹّر سماج کو تقسیم کر رہے ہیں: سرجے والا

سرجے والا نے کہا، مودی کی ایک کتاب ’کرم یوگی‘ بالمیکی برادری کے تئیں ان کے توہین آمیز جذبات ظاہر کرتے ہیں جنہیں کسی زاویہ سے صحیح نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کیتھل: کانگریس کے میڈیا انچارج اور ہریانہ کے کیتھل سے ممبر اسمبلی رندیپ سنگھ سرجے والا نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی منوہر لال کھٹر پر سماج کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ جمہوریت کے لئے اچھی علامت نہیں ہے۔

سرجے والا نے مہارشی بالمیکی جینتی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں مہارشی بالمیکی اور ڈاکٹر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت نذر کرنے کے بعد کہا کہ مودی کی ایک کتاب ’کرم یوگی‘ بالمیکی برادری کے تئیں ان کے توہین آمیز جذبات ظاہر کرتے ہیں جنہیں کسی زاویہ سے صحیح نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مودی اور کھٹر نے اپنے غریب مخالف کاموں اور رویہ سے خود کو ظاہر کردیا ہے اور وہ نفرت پھیلانے، تقسیم کرنے اور آئین سے چھیڑ چھاڑ کرنے میں ملوث ہیں جو سماج اور ملک کے لئے اچھا نہیں ہے اور جس کی سبھی کو مخالفت کرنی چاہیے۔

سرجے والا نے کھٹر حکومت کی روڈ ویز کارکنان سمیت سبھی ملازمین کے خلاف جابرانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر ٹیچر، آگن واڑی اہلکار، گیسٹ ٹیچر سبھی حکومت کے خلاف ہیں اور اپنے جائز مطالبات کے لئے جدو جہد کررہے ہیں۔ روڈ ویز ملازمین کی پانچ دنوں سے جاری ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی مخالفت جائز ہے کیونکہ نجی بسوں کو غیر مجاز شدہ شرحوں پر کرائے پر لگایا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */